0
Friday 21 Sep 2018 21:12

لاہور، یوم عاشور کا مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر

لاہور، یوم عاشور کا مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں یوم عاشور مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ میں اختتام پذیر ہو گیا۔ اس موقع پر شاہ حسین قزلباش نے شبیہہ ذوالجناح کے جلوس کے اختتام پر خصوصی دعا کروائی۔ جلوس کے راستے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ عزاداروں نے ماتم کیا اور نوحہ خوانی کرتے رہے۔ جلوس نثار حویلی سے برآمد ہو کر اندرون شہر کے مختلف امام بارگاہوں سے ہوتا ہوا رنگ محل چوک پہنچا جہاں سے ٹبی، بازار حکیماں اور بھاٹی گیٹ سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچا۔ جلوس کے روٹ پر تمام ملحقہ راستوں کو خار دار تاریں لگا کر بند کیا گیا تھا جبکہ عزاداروں کو بھی چار درجاتی سکیورٹی حصار سے گزارنے کے بعد جلوس میں شریک ہونے کی اجازت دی گئی۔ جلوس کے روٹ پر بلند عمارتوں پر سنائپر تعینات تھے جبکہ لیڈی پولیس کی اہلکاروں کو بھی خواتین کی تلاشی کیلئے تعینات کیا گیا تھا۔ اس موقع پر پاک فوج اور رینجرز کا گشت بھی جاری رہا جبکہ جلوس کے روٹ پر موبائل فون سروس بھی جزوی طور پر معطل رہی۔
خبر کا کوڈ : 751301
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش