0
Saturday 28 May 2011 14:56

باجوڑ،سلارزئی بم دھماکے میں 8 افراد جاں بحق،12 زخمی

باجوڑ،سلارزئی بم دھماکے میں 8 افراد جاں بحق،12 زخمی
 خار:اسلام ٹائمز۔ عینی شاہدین نے دعویٰ کیا ہے کہ بم ایک دکان میں نصب کیا گیا تھا۔ باجوڑ ایجنسی میں سلارزئی کے پشت بازار میں بم پھٹنے سے آٹھ افراد جاں بحق جبکہ بارہ زخمی ہو گئے۔ دھماکہ امن کمیٹی کے ارکان پر کیا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں امن کمیٹی کے رکن تحصیل خان بھی شامل ہیں۔ تین زخمیوں کو باجوڑ کے سول ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق بم ایک دکان میں نصب کیا گیا تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو سیل کرک ے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ 
باجوڑ،سلارزئی میں دھماکا،8افراد جاں بحق،متعدد زخمی 
دیگر ذرائع کے مطابق دھماکہ ملک میاں جان نامی قبائلی کے ہوٹل پر ہوا، جس سے عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق آٹھ افراد جاں بحق جبکہ بارہ زخمی ہو گئے ہیں۔ واقعہ کے بعد علاقے کو سیکورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے، جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجینسی نافذ کر دی گئی ہے۔ زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ واقع کے بعد قریب میں واقع پشت بازار کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 75135
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش