0
Saturday 28 May 2011 15:39

کیا پاراچنار پاکستان کا حصہ نہیں،؟ کیا اہلیان پاراچنار پاکستان کے باشندے نہیں؟

کیا پاراچنار پاکستان کا حصہ نہیں،؟ کیا اہلیان پاراچنار پاکستان کے باشندے نہیں؟
پاراچنار:اسلام ٹائمز۔ دو ماہ قبل طالبان کے ہاتھوں بگن سے اغوا طوری و بنگش قبائل کے 33 افراد کا دو ماہ گزرنے کے باوجود کوئی پتہ نہ چل سکا۔ جب کہ حکومت، سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں بالخصوص انصار برنی کی دوغلی پالیسی اور خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاراچنار کے عوامی و سماجی حلقوں نے کہا ہے کہ صومالیہ میں بحری قزاقوں کے ہاتھوں اغوا چار پاکستانیوں کی رہائی کے لئے دن رات ایک کرنے والی سول سوسائٹی اور انسانی حقوق تنظیمیں، طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں دو ماہ پہلے لوئر کرم کے ایک گاوں بگن سے تینتیس مغویوں کی رہائی سمیت پاراچنار کے چار سالہ غیرانسانی و غیراخلاقی محاصرے، اقتصادی ناکہ بندی اور انسانی المیے پر خاموش کیوں ہیں، کیا پاراچنار پاکستان کا حصہ نہیں۔ پاراچنار کے عوامی و سماجی حلقوں نے جلسے جلوسوں اور مختلف نیوز مراسلوں میں سوال اٹھایا ہے کہ کیا ہم پاکستانی نہیں۔
خبر کا کوڈ : 75139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش