QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسلا دار بارش، موسم خوشگوار

22 Sep 2018 12:56

پشاور میں گذشتہ شب گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ نواحی علاقوں میں ژالہ باری ہوئی، جس سے فضاء میں خُنکی بڑھ گئی ہے۔ دوسری جانب مردان اور گردونواح میں شدید آندھی اور طوفان کیساتھ ہلکی بارش ہوئی، آندھی کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ کر سڑکوں پر آگرے جبکہ طورو اور کاٹلنگ میں دو مکانات کی دیواریں گرنے کے نتیجہ میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ  موسلا دار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، تاہم بعض علاقوں میں آندھی اور طوفان کے باعث نظام زندگی درہم برہم رہا۔ پشاور میں گذشتہ شب گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ نواحی علاقوں میں ژالہ باری ہوئی، جس سے فضاء میں خُنکی بڑھ گئی ہے۔ دوسری جانب مردان اور گردونواح میں شدید آندھی اور طوفان کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی، آندھی کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ کر سڑکوں پر آگرے جبکہ طورو اور کاٹلنگ میں دو مکانات کی دیواریں گرنے کے نتیجہ میں 2 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور سمیت صوبہ بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے جبکہ آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 17 اور زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 751425

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/751425/خیبر-پختونخوا-کے-بیشتر-اضلاع-میں-موسلا-دار-بارش-موسم-خوشگوار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org