1
Saturday 22 Sep 2018 15:22
12 شہید 30 سے زائد زخمی

ایران کے شھر اہواز میں دہشتگردوں کی اندھا دھند فائرنگ، جوابی فائرنگ میں 3 دہشتگرد ہلاک

مسلح فورسز کے فوری ایکشن نے بڑے حادثہ سے بچا لیا
ایران کے شھر اہواز میں دہشتگردوں کی اندھا دھند فائرنگ، جوابی فائرنگ میں 3 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شہروں میں عراق کے سابق معزول صدر صدام حسین کی جانب سے شروع کی گئی جنگ کی سالگرہ کے موقع پر ہفتہ دفاع مقدس منایا جاتا ہے۔ اس سال بھی گذشتہ سالوں کی طرح ملک بھر میں مختلف مقامات اور بڑے شہروں میں دفاع مقدس کے حوالے سے تقریبات منعقد ہوئیں۔ ایسی ہی ایک تقریب ایران کے جنوبی شہر اہواز میں بھی منعقد ہوئی۔ اہواز ایران عراق بارڈر کے نزدیک واقع ہے۔ آج علی الصبح بعض دہشت گرد گروہوں نے، جن کو امریکہ اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے، دفاع مقدس کی تقریب پر فائرنگ کر دی، جس سے عورتوں اور بچوں سمیت 12 شہری شہید جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق دہشت گردوں نے آٹومیٹک اسلحہ سے عوام کی طرف اندھادھند فائرنگ کرنے کے بعد اسٹیج کی طرف بڑھنے کی کوشش کی، لیکن جوابی فائرنگ سے انکی یہ کوشش ناکام ہوگئی۔
 






ایران کی مسلح فورسز کے ترجمان سردار ابوالفضل شکارچی نے کہا ہے کہ اس دہشت گردی کے واقعہ کے فوراً بعد مسلح فورسز نے دہشت گردوں کا محاصرہ کر لیا اور کسی کو بھی موقع سے بھاگنے نہیں دیا گیا۔ مسلح فورسز کی جوابی فائرنگ میں تین دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک دہشت گرد زندہ حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بعض دیگر ذرائع کے مطابق دو دہشت گرد گرفتار کئے گئے ہیں، جن میں سے ایک زخمی حالت میں ہے۔ صوبہ خوزستان کے گورنر ہاوس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں 12 لوگ شہید جبکہ 30 سے زائد زخمی ہیں۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلیٰ عہدیدار جنرل فدوی نے کہا ہے کہ اہواز میں ہونے والا دہشت گرد حملہ عراق اور شام میں داعش کی دہشت گرد کارروائیوں کا تسلسل ہے۔ عوام پر فائرنگ کرنا بہادری نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 751451
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش