0
Saturday 22 Sep 2018 22:18

اھواز فوجی پریڈ پر دہشتگردانہ حملہ بزدلانہ اور مذموم کارروائی ہے، مولانا سبط شبیر

اھواز فوجی پریڈ پر دہشتگردانہ حملہ بزدلانہ اور مذموم کارروائی ہے، مولانا سبط شبیر
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیروان ولایت کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے اھواز میں فوجی پریڈ پر ہوئے دہشتگردانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حملے سامراجی طاقتیں مکروہ و مذموم مقاصد کے حصول کے لئے انجام دے رہی ہیں کیونکہ وہ میدان کار زار میں شکست کھانے کے بعد فرار ہوکر چوری چھپے ایسی کارروائیاں انجام دے رہے ہیں۔ مولانا سبط شبیر قمی نے کہا کہ ایرانی قوم عزم و استقامت کا نمونہ ہے، جنہوں نے آج تک ایسے کارنامے انجام دئے ہیں جس سے طاغوتی و سامراجی نظام کے ہوش و حواس اڑ گئے۔

مولانا سبط شبیر قمی نے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ کارروائیوں سے ایرانی قوم ڈر و خوف محسوس کرنے والے نہیں ہے بلکہ ایسی مذموم کارروائیاں دشمنان اسلام اور دشمنان ایران کو ذلت و رسوائی کا سبب بن جائیں گے۔ مولانا سبط شبیر نے اس دہشتگردانہ حملہ میں شہید  ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت و تسلیت کا اظہار کیا اور شہداء کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 751501
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش