0
Saturday 22 Sep 2018 19:11

شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 6 جوان شہید

شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پہ حملہ کیا ہے۔ حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت چھ اہلکار شہید ہو گئے ہیں جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں ایک بار پھر دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقہ سیر ڈوگ میں سکیورٹی فورسز پر حملہ کرتے ہوئے بھاری ہتھیاروں سے بمباری کی، جس کے نتیجے میں کیپٹن جنید، صوبیدار خورشید، نائب صوبیدار ارشد، حوالدار عامر ولی اور دو دیگر جوان شہید ہوئے ہیں، سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دس دہشت گرد مارے گئے، دہشتگرد ایک کمپاونڈ میں چھپے ہوئے تھے، سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ شہید ہونے والے اہلکاروں کو تدفین کیلئے آبائی علاقوں کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے بعد ایک بار ٹارگٹ کلنگ اور بارودی مواد کے دھماکوں میں تیزی آئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 751509
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش