QR CodeQR Code

ایران میں فوجی پریڈ پر حملہ بزدلانہ اقدام ہے، پاکستان

22 Sep 2018 17:30

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں ایران کے متاثرین کے ساتھ ہے، پاکستان ایران کے غمزدہ خاندانوں کیلئے دعا گو ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تہران میں تعینات پاکستانی سفیر رفعت مسعود نے اہواز میں فوجی پریڈ پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تہران میں تعینات پاکستانی سفیر رفعت مسعود نے اہواز میں فوجی پریڈ پر ہونے والے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ حملہ قرار دیا ہے۔ پاکستانی سفیر نے شہداء اور زخمیوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا اور کہا کہ پاکستانی اپنے ایرانی بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھی اہواز میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں ایران کے متاثرین کے ساتھ ہے، پاکستان ایران کے غمزدہ خاندانوں کے لئے دعا گو ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے اور اس کی شدید مذمت کرتا ہے۔ ایران کے شہر اہواز میں فوجی پریڈ کے دوران دہشت گرد حملے میں 20 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے جوابی کارروائی میں دو دہشتگردوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا ہے جبکہ دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 751510

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/751510/ایران-میں-فوجی-پریڈ-پر-حملہ-بزدلانہ-اقدام-ہے-پاکستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org