0
Saturday 22 Sep 2018 20:43

بلاول بھٹو و آصف زرداری کی ایران میں فوجی پریڈ پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

بلاول بھٹو و آصف زرداری کی ایران میں فوجی پریڈ پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایران کے شہر اہواز میں فوجی پریڈ پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری نے کہا کہ دنیا میں امن کیلئے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنا ہوگا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے ایرانی حکومت اور شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 751522
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش