0
Saturday 22 Sep 2018 21:08

تحریک انصاف کی حکومت ’تحریک کذاب‘ کی حکومت بنتی جا رہی ہے، وقار مہدی

تحریک انصاف کی حکومت ’تحریک کذاب‘ کی حکومت بنتی جا رہی ہے، وقار مہدی
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ عمران خان کے 100 دنوں میں سے 35 دن گزر چکے ہیں، لیکن ان 35 دنوں میں عمران حکومت نے 16 قلابازیاں کھا لیں ہیں اور غریبوں کے غم گسار ہونے کے دعویٰ کرنے والوں نے گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا ہے، تحریک انصاف کی حکومت ”تحریک کذاب“ کی حکومت بنتی جا رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں وقار مہدی نے کہا کہ اقرباپروری کے خلاف باتیں کرنے والوں نے اپنے دوستوں کو مشیر اور سفیر مقرر کرکے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ دوست نواز حکومت ہے، اس حکومت کو کسی صورت عوام نواز حکومت نہیں مانا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کا سبز باغ دکھانے والی تحریک انصاف کی حکومت خزانہ خالی ہونے کا رونا رو رہی ہے اور کشکول توڑنے کا نعرہ لگانے والوں نے ایک بڑا کشکول اٹھانے کی تیاری مکمل کر لی ہے، اس بات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ عوام کو جھانسہ دینے کیلئے ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کا نعرہ لگایا، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 751523
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش