QR CodeQR Code

ہمارا مؤقف ہے کہ کراچی کیلئے پانی کی اشد ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سندھ

22 Sep 2018 21:07

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سی سی آئی کی تیاری کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ، مشیر برائے قانون مرتضیٰ وہاب، وزیراعلی کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت اور متعلقہ صوبائی سیکریٹریز نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمارا مؤقف ہے کہ کراچی کیلئے پانی کی اشد ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سی سی آئی کی تیاری کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ، مشیر برائے قانون مرتضیٰ وہاب، وزیراعلی کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت اور متعلقہ صوبائی سیکریٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس کے ایجنڈا پر ہائر ایجوکیشن کمیشن، کراچی کیلئے 1200 کیوسک اضافی پانی سمیت دیگر مختلف صوبائی معاملات پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہے کہ کراچی کیلئے پانی کی شدید ضرورت ہے، اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے 1200 کیوسک کراچی کو دینا چاہیئے، کے فور پروجیکٹ کیلئے 1200 کیوسک پانی ضروری ہے۔


خبر کا کوڈ: 751527

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/751527/ہمارا-مؤقف-ہے-کہ-کراچی-کیلئے-پانی-کی-اشد-ضرورت-وزیراعلی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org