0
Saturday 22 Sep 2018 21:12
ہماری فوج پروفیشنل ہے

جنگ کیلئے تیار ہیں، ترجمان پاک فوج

بھارتی فوج ملکی سیاست میں گھری ہوئی ہے
جنگ کیلئے تیار ہیں، ترجمان پاک فوج
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان ایٹمی ملک ہے اور جنگ کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اگر ضرورت پڑی تو اپنی قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ  بھارتی چیف کو امن و امان کی صورتحال خراب نہیں کرنی چاہیئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اگر ہمارے صبر کا امتحان لیا گیا تو بھرپور جواب دیں گے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ میجر جنرل آصف غفور نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک کا ڈھونگ رچایا جو ساری دنیا کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج ملکی سیاست میں گھری ہوئی ہے اور بھارتی حکومت کو کرپشن چارجز کا سامنا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور ہم نے دنیا کو امن کی طرف لے کر جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فوج پروفیشنل ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے گیدڑ بھبکی دی ہے کہ پاکستان کو درد محسوس کرانے کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے بڑھک مارتے ہوئے کہا کہ مزید اقدامات کی تفصیلات نہیں بتا سکتے ہیں۔ بھارت میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے خوش گمانی کا شکار جنرل بپن راوت نے کہا کہ بھارتی فوج کی کارروائی میں ہمیشہ سرپرائز ہوتا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان وہی کررہا ہے جو وہ کرتا آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخالف کو بھی درد کا احساس دلانا چاہیے۔ بھارتی فوج کے سربراہ نے مسلسل نئے ہتھیاروں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مخصوص ہتھیار ہم ایک حد تک استعمال کرسکتے ہیں۔ بھارتی فوج کی جانب سے ماضی میں بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے  پاکستان پر کامیاب سرجیکل اسٹرائیک کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 751529
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش