QR CodeQR Code

خیبرپختونخوا میں کئے وعدے پورے کریں گے، عمران خان

22 Sep 2018 21:25

ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں معاون خصوصی نعیم الحق اور وزیر مملکت مراد سعید بھی موجود تھے۔ ملاقات میں کے پی کے حکومت کی کارکردگی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے کئے وعدے پورے کریں گے، صوبے میں نئے سیاحتی مقامات کو جلد عوام کیلئے کھولا جائے گا، وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ملاقات کی۔ ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں معاون خصوصی نعیم الحق اور وزیر مملکت مراد سعید بھی موجود تھے۔ ملاقات میں کے پی کے حکومت کی کارکردگی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں جاری منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں نئے سیاحتی مقامات کو جلد عوام کیلئے کھولا جائے، خیبرپختونخوا عوام سے کئے وعدے پورے کریں گے، وفاق صوبوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 751533

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/751533/خیبرپختونخوا-میں-کئے-وعدے-پورے-کریں-گے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org