QR CodeQR Code

عمران خان کو وزیراعظم نہیں مانتا وہ منتخب نہیں سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں، اسفندیار ولی

22 Sep 2018 21:46

جاتی امراء میں نواز شریف سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے این پی سربراہ نے کہا کہ سیاست سے نواز شریف کا کردار ختم کیا گیا تو بدقسمتی ہوگی، ملک میں چند ہی خواتین ایسی پیدا ہوئی جنہوں نے آمریت کیخلاف لڑائی لڑی، مضبوط جمہوریت کیلئے مسلم لیگ اور نواز شریف کا ہونا ضروری ہے۔ اگر میاں صاحب کا سیاست میں رول نہ ہوا تو پاکستان کی بدقسمتی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نواز شریف سے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری۔ اے این پی کے وفد نے اسفندیار ولی کی قیادت میں ملاقات کر کے اظہار تعزیت کیا۔ اسفندیار ولی کہتے ہیں کہ سیاست سے نواز شریف کا کردار ختم کیا گیا تو بدقسمتی ہوگی، کالا باغ ڈیم کے خلاف ہیں کوئی آرٹیکل 6 لگاتا ہے تو لگا لے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف سے اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے ملاقات کی اور بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسفندیار ولی نے بیگم کلثوم نواز کی سیاسی جدوجہد کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنازے کے دن ملک سے باہر تھا اس لئے نہیں آسکا، ملک میں چند ہی خواتین ایسی پیدا ہوئی جنہوں نے آمریت کے خلاف لڑائی لڑی۔ اسفندیار ولی کا مزید کہنا تھا کہ مضبوط جمہوریت کیلئے مسلم لیگ اور نواز شریف کا ہونا ضروری ہے۔ اگر میاں صاحب کا سیاست میں رول نہ ہوا تو پاکستان کی بدقسمتی ہوگی، ہم چاہتے ہیں انتقال اقتدار کے ساتھ ساتھ انتقال اختیار بھی ہو، اگر میرے پاس اختیار نہ ہوتے تو میں کبھی وزیراعظم نہ بنتا۔ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس دن عمران سیاست میں آیا سیاست سے شائستگی ختم ہوگئی۔ عمران خان کو وزیراعظم نہیں مانتا عمران خان منتخب نہیں سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں۔ سربراہ اے این پی نے مزید کہا کہ ہم ڈیموں کے مخالف نہیں، ڈیم اور چیز ہے کالا باغ ڈیم اور چیز ہے، ہم کالا باغ ڈیم کے مخالف ہیں جو آرٹیکل 6 لگاتا ہے لگا لے۔


خبر کا کوڈ: 751535

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/751535/عمران-خان-کو-وزیراعظم-نہیں-مانتا-وہ-منتخب-سلیکٹڈ-ہیں-اسفندیار-ولی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org