QR CodeQR Code

فاسق و فاجر حکمرانوں کی مزاحمت کرنا درس کربلا ہے، اکرم رضوی

22 Sep 2018 22:15

اے ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ نواسہ رسول نے سر کٹوا کر حفاظت دین کا حق ادا کر دیا، عہد حاضر کے یزیدوں کی سرکوبی کے لئے پیغام حسینؑ کو اپنانے اور پھیلانے کی ضرورت ہے، کفر کا غلبہ توڑنے کیلئے حسینی مشن تیز کرنا ہو گا، حسینیت صبر اور یزیدیت جبر کی علامت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ انجمن طلباء اسلام کے رہنما محمد اکرم رضوی نے کہا ہے کہ حسینیت اور یزیدیت کی جنگ آج بھی جاری ہے، حضرت امام حسینؑ جرات و استقامت اور حریت و عزیمت کا استعارہ ہیں، شہدائے کربلا کی لازوال قربانیاں تاریخ اسلام کا روشن باب ہیں، فاسق و فاجر حکمرانوں کی مزاحمت کرنا درس کربلا ہے، حسینیت حق اور یزیدیت باطل کا نام ہے، منبر و محراب سے نفرت نہیں محبت کا پیغام دیا جائے، حسینیت کا پرچم تا قیامت سر بلند رہے گا، اہل حق حسینی جذبے سے سرشار ہو کر ہر دور کی یزیدی قوتوں کی مزاحمت جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ’’سیدالشہد کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اکرم رضوی نے کہا کہ استعماری طاقتوں کی سرکوبی کیلئے حسینی فکر کو مشعل راہ بنانا ہوگا، نواسہ رسول نے سر کٹوا کر حفاظت دین کا حق ادا کر دیا، عہد حاضر کے یزیدوں کی سرکوبی کے لئے پیغام حسینؑ کو اپنانے اور پھیلانے کی ضرورت ہے، کفر کا غلبہ توڑنے کیلئے حسینی مشن تیز کرنا ہو گا، حسینیت صبر اور یزیدیت جبر کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ کربلا سے باطل کو للکارنے اور ظلم سے ٹکرانے کا حوصلہ ملتا ہے، غلبہ حق کیلئے سیدنا امام حسینؑ کا لافانی کردار تاریخ اسلام کے ماتھے کا جھومر ہے، اسوہ شبیری ہی حق اور سچ کا راستہ ہے، امام حسینؑ سے محبت دراصل حضور نبی کریم(ص) سے محبت ہے۔


خبر کا کوڈ: 751543

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/751543/فاسق-فاجر-حکمرانوں-کی-مزاحمت-کرنا-درس-کربلا-ہے-اکرم-رضوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org