0
Saturday 22 Sep 2018 22:25

ریالوں اور ڈالروں کے زور پر تکفیری سوچ نے دہشتگردی کو جنم دیا، معصوم نقوی

ریالوں اور ڈالروں کے زور پر تکفیری سوچ نے دہشتگردی کو جنم دیا، معصوم نقوی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہلسنت پیر معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ کربلا باطل قوتوں کیخلاف ہمت و جرات کا پیغام دیتی ہے، مطلق العنانیت کی نشانی یزید کا خاتمہ ہو چکا مگر شیطانیت اور یزیدیت سے صالحین کی جنگ جاری رہے گی، حضرت محمد مصطفی کے اہلبیت سے سبھی محبت اور عقیدت رکھتے ہیں، امام عالی مقام کی قربانی اور اسلام کی عظمت اتحاد امت کا تقاضا کرتی ہے، علما کو امن اور اتحاد کا پیغام دینا چاہیے، وحدت امت ہی اسلام کی طاقت ہے، فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر اور گروہوں کی بیرونی فنڈنگ پر پابندی عائد کرکے تکفیری سوچ کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام حسینؑ کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر پیر مصطفی اشرف رضوی، پیر سید طیب الحسنین، عقیل حیدر شاہ، فائزہ نقوی ،ڈاکٹر امجد چشتی، مفتی سہیل قادری اور دیگر بھی موجود تھے۔ پیر معصوم نقوی نے واضح کیا کہ اہلسنت تکفیری سوچ کو ختم کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں اور اس کیلئے اقدامات بھی کریں گے۔

انہوں نے کہا ریالوں اور ڈالروں کے زور پر ہونیوالی فرقہ پرستی اور تکفیری سوچ نے دہشتگردی کو جنم دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری سیاست کا محور و مرکز نظام مصطفی کا نفاذ اور ناموس رسالت کا تحفظ ہے، انتہا پسندانہ سوچ نے اسلام اور پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے میں عملی اقدامات کئے، ماضی کی حکومت بھی تعاون کرتی تو تکفیری سوچ ختم ہو چکی ہوتی، نئی حکومت کو اتحاد بین المسلمین کیلئے فضا ساز گار بنانی چاہیے۔ پیر معصوم نقوی نے کہا کہ صدیوں سے مسلمانوں میں اختلافات ہیں مگر انہیں عوامی جلسوں کی بجائے علمی بحثوں کا حصہ بنانا چاہیے، آنیوالی نسلوں کو پُرامن پاکستان دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن بیرونی قوتوں کے ایجنٹوں نے غلیظ نعرے اور دہشتگردی شروع کی، مثالی اتحاد امت کے باعث وہ اپنی موت آپ مر چکے ہیں، ان کی سوچ کو ختم کرنے کیلئے حکومت کو اقدامات کرنے چاہئیں۔
خبر کا کوڈ : 751549
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش