0
Saturday 22 Sep 2018 22:58

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس، طاہرالقادری نے جلد انصاف کیلئے حکمت عملی پر غور شروع کر دیا

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس، طاہرالقادری نے جلد انصاف کیلئے حکمت عملی پر غور شروع کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں انصاف کی جلد فراہمی کیلئے نئی حکمت عملی پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری کی وطن واپسی کے بعد ہی تحریک کی اعلیٰ نے اس حوالے سے مشاورت شروع کر دی تھی اور آج ڈاکٹر طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا کیس لڑنے والے وکلا سے ملاقات کی جس میں کیس پر ہونیوالی پیشرفت پر بریفنگ لی۔ ذرائع کے مطابق وکلاء کی بریفنگ کیلئے مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس بلایا جائے گا جس میں کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے حکمت عملی طے کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق کیس میں انصاف کی جلد فراہمی کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری عمران خان سے ملاقات بھی کر سکتے ہیں جبکہ اس حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی ملاقات کا آپشن زیر غور ہے تاہم فیصلہ مجلس شوریٰ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے مثبت جواب نہ ملنے کی صورت میں دوبارہ دھرنا بھی دیا جا سکتا ہے جبکہ احتجاج کو آخری آپشن کے طور پر ہی دیکھا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 751554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش