0
Sunday 23 Sep 2018 07:58

برطانیہ میں قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ

برطانیہ میں قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ تھریسامے کی وزارت عظمیٰ بچانے کے لیے ٹوری پارٹی نے نومبر میں ہنگامی الیکشن کی منصوبہ بندی شروع کر دی۔ برطانیہ میں حزب اختلاف لیبر پارٹی کے لیڈر جریمی کاربن نے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کیا ہے، لیبر پارٹی کا کہنا ہے کہ مطالبہ بریگزٹ پر دوسرا ریفرنڈم نہیں، عام انتخابات ہیں، بریگزٹ ڈیل نامنظور ہوئی تو لیبر پارٹی برطانوی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرے گی۔ برطانوی اخبار کے سروے کے مطابق لیبر پارٹی کے 86 فیصد اراکین بریگزٹ پر دوبارہ ریفرنڈم چاہتے ہیں۔
لیبر پارٹی کے 90 فیصد افراد یورپی یونین کے حق میں رہنے پر ووٹ دیں گے، 81 فیصد لیبر سمجھتے ہیں کہ بریگزٹ سے معیار زندگی گر جائے گا جبکہ 89 فیصد کے نزدیک نوکریاں جائیں گی۔ اخبار کا دعویٰ ہے کہ برطانوی حکومت نے نومبر میں ہنگامی الیکشن کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔ یورپی رہنماؤں نے سالسبرگ اجلاس میں بریگزٹ پر تھریسامے کی سفارشات پر کڑی تنقید کی تھی۔
 
خبر کا کوڈ : 751582
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش