QR CodeQR Code

جاوید اقبال کے 11 ماہ کے دور کی نیب کارکردگی رپورٹ جاری

23 Sep 2018 11:31

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیب افسران کو 79 تحقیقات تفویض کی گئیں جب کہ 340 کرپشن ریفرنس دائر کیے گئے جس میں پلی بارگین ریفرنس بھی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے دور میں نیب کی 11 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ نیب رپورٹ کے مطابق 11 ماہ میں 476 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 216 شکایتوں کی تصدیق کی گئی جب کہ 239 انکوائریاں تفویض کی گئیں ہیں۔ نیب رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیب افسران کو 79 تحقیقات تفویض کی گئیں جب کہ 340 کرپشن ریفرنس دائر کیے گئے جس میں پلی بارگین ریفرنس بھی شامل ہیں۔ نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیب کیسز میں احتساب عدالت نے 72 افراد کو سزائیں دیں اور نیب مقدمات میں سزا کی شرح 70 فیصد ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نیب نے 11 ماہ میں 2410 ملین روپے برآمد کیے گئے۔ واضح رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے گزشتہ سال اکتوبر میں عہدہ سنبھالا تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 751606

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/751606/جاوید-اقبال-کے-11-ماہ-دور-کی-نیب-کارکردگی-رپورٹ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org