0
Sunday 23 Sep 2018 15:59

شمالی وزیرستان میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ، آرمی چیف کی شرکت

شمالی وزیرستان میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ، آرمی چیف کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، جس میں سپہ سالار نے شرکت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد شہداء کے جسد خاکی فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں کو روانہ کر دیئے گئے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز سکیورٹی فورسز کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ شمالی وزیرستان کے علاقے 9 دہشت گرد موجود ہیں، وطن کی حفاظت پر مامور جوانوں نے لمحے بھر بھی دیر نہ کیا اور آپریشن کا آغاز کیا۔ دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کپیٹن سمیت پاک فوج کے 7 اہلکار شہید ہوئے جن کی شناخت کیپٹن جنید، حوالدار عامر، حوالدار عاطف، حوالدار ناصر، حوالدار عبد الرزاق، سپاہی سمیع اور سپاہی انور کے ناموں سے ہوئی تھی۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوئے، پاک فوج کے جوانوں نے علاقے کو  آپریشن کے بعد کلیئر  کروا لیا۔
خبر کا کوڈ : 751650
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش