QR CodeQR Code

انڈین آرمی چیف کی دھمکی قابل مذمت اور بڑا منہ چھوٹی بات ہے، پاکستان عوامی تحریک

23 Sep 2018 16:25

پی اے ٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بچہ بچہ اپنی فوج کے وقار اور وطن کے دفاع پر کٹ مرنے کو تیار ہے۔ اقوام متحدہ آزاد ملک کو دی جانیوالی دھمکی کا نوٹس لے۔ بھارتی آرمی چیف نے بڑے عہدے پر ہوتے ہوئے چھوٹی بات کی، پاکستان کے باشعور عوام اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی کے ردعمل میں کہا ہے کہ انڈین آرمی چیف کی دھمکی قابل مذمت اور بڑا منہ چھوٹی بات ہے۔ 21 کروڑ پاکستانی عوام محب وطن فوج کے پیچھے کھڑے ہیں۔ پاکستان کا بچہ بچہ اپنی فوج کے وقار اور وطن کے دفاع پر کٹ مرنے کو تیار ہے۔ اقوام متحدہ آزاد ملک کو دی جانیوالی دھمکی کا نوٹس لے۔ بھارتی آرمی چیف نے بڑے عہدے پر ہوتے ہوئے چھوٹی بات کی، پاکستان کے باشعور عوام اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو نشان عبرت بنا دیا جائے گا۔ بھارتی آرمی چیف کو سمجھنا ہوگا کہ فوجی تناؤ اور جنگیں تنازعات و مسائل کا حل نہیں، ڈائیلاگ کے ذریعے آگے بڑھنا ہوگا۔ طاقت کے نشے میں کسی نے ایڈونچر کیا تو بہادر فوج اور پاکستانی قوم ملکی وقار کو کبھی پست نہیں ہونے دے گی۔


خبر کا کوڈ: 751653

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/751653/انڈین-آرمی-چیف-کی-دھمکی-قابل-مذمت-اور-بڑا-منہ-چھوٹی-بات-ہے-پاکستان-عوامی-تحریک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org