0
Sunday 23 Sep 2018 16:51

تحریک انصاف سندھ کی قیادت کا اعلان کر دیا گیا

تحریک انصاف سندھ کی قیادت کا اعلان کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے سندھ کی قیادت کا اعلان کر دیا۔ امیر بخش بھٹو کو تحریک انصاف سندھ کا صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے سندھ میں نیا تنظیمی ڈھانچہ تشکیل دے دیا۔ تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلی عارف علوی کے صدر مملکت بننے کے بعد کی گئی ہے۔ صوبے کو 3 تنظیمی اضلاع میں تقسیم کیا جائے گا۔ حیدرآباد اور سکھر ڈوثرن کے الگ الگ صدر ہوں گے۔ تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے امیر بخش بھٹو کو سندھ کا صدر اور حلیم عادل شیخ کو صوبائی سیکریٹری جنرل مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ خرم شیر زمان کو صدر کراچی ڈویژن کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ تمام نئی تقرریوں کی باضابطہ منظوری چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 751660
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش