0
Sunday 23 Sep 2018 20:54

پاراچنار، سرحدی علاقے پیواڑ میں باؤلے کتوں کی یلغار، 16 افراد کو کاٹ لیا

پاراچنار، سرحدی علاقے پیواڑ میں باؤلے کتوں کی یلغار، 16 افراد کو کاٹ لیا
پاراچنار کے سرحدی علاقے اور قائد شہید کے آبائی گاؤں پیواڑ میں لوگوں پر باؤلے کتوں کی جانب سے حملے میں متعدد افراد متاثر۔ اطلاعات کے مطابق آج بعد از ظہر پیواڑ میں تین باؤلے کتوں نے متعدد مقامات پر الگ الگ حملے کرکے 16 افراد کو کاٹا۔ خیال کیا جارہا ہے کہ کتوں کو کسی چلتی گاڑی سے ایک خاص منصوبے کے تحت اتار پھینکا جاچکا ہے۔ خیال رہے کہ ایک مین روڈ پاراچنار سے آگے تری منگل سے ہوکر افغانستان جاتا ہے۔ اور اس راستے پر عموما طالبان کا بھی گزر ہوتا ہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ سب کچھ طالبان یا طالبان نواز قبائل ہی کی کارستانی ہے۔ تاہم اس بات کی ابھی تک آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ 
ادھر لوئر کرم کے علاقے کچ بیلیامین مین بھی طوری اور طالبان نواز قبائل کے مابین اراضی پر تنازعہ ہے۔ جو کہ طوری اراضی پر ناجائز آباد کاری میں مصروف ہیں۔ کچ کے قبائل نے حکومت کے پاس اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے، تاہم حکومت نے ابھی تک کوئی اقدام نہیں اٹھایا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 751661
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش