0
Sunday 23 Sep 2018 16:55

کراچی میں ہیٹ ویو کا خطرہ

کراچی میں ہیٹ ویو کا خطرہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں ہیٹ ویو کے پیش نظر احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری ہیلتھ کو ہیٹ اسٹروک سینٹر قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سرکاری اسپتالوں کو ہیٹ ویو سے متاثرہ افراد کیلئے انتظامات کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کمشنر کراچی کو ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے پبلک ٹینکس میں پانی مہیا کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ شہری حکومت اپنے اپنے علاقوں میں کیمپس لگا کر ٹھنڈا پانی فراہم کرے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بچوں اور بزرگوں کو گھروں تک محدود رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ مراد علی شاہ نے کے الیکٹرک کو ہیٹ ویو کے دوران بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کیلئے کہا ہے، اس کے علاوہ کراچی واٹر بورڈ کو بھی پانی کی سپلائی مزید بہتر کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 751662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش