QR CodeQR Code

بھارت نے کوئی حماقت کی توبھاری قیمت چکانا پڑے گی، فواد چودھری

23 Sep 2018 18:01

وفاقی وزیر اطلاعات کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بھارت اپنے اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پر الزام تراشی کر رہا ہے جبکہ کلبھوشن پاکستان میں بھارتی مداخلت کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کیلئے 3 بنیادی اصول وضع کئےہیں، بلدیاتی نظام کی بنیادوں پر کام کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے، بھارت نے اگر کوئی حماقت کی تو دونوں ملک صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے، بھارت یاد رکھے سے اپنی حماقت کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پر الزام تراشی کر رہا ہے جبکہ کلبھوشن  پاکستان میں بھارتی مداخلت کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کیلئے 3 بنیادی اصول وضع کئےہیں، بلدیاتی نظام کی بنیادوں پر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے صوبائی وزراء کو مختلف اہداف دیئے ہیں، لاہور میں منصوبوں کا ریکارڈ مانگا تو پتہ چلا ریکارڈ جلا دیا گیا ہے، آگ لگنے کے واقعات کی بھی تحقیقات کروا رہے ہیں، اس حوالے سے جے آئی ٹی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے لاکھوں روپے لاہور پر خرچ کر دیئے مگر اب بھی صورتحال یہ ہے کہ بارش ہو تو پانی جمع ہو جاتا ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے، پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی قوتیں ہیں، جنگ پاکستان کے مفاد میں ہے نہ بھارت کے، جنگ ہوئی تو دونوں میں کوئی بھی نہیں بچے گا۔ فواد چودھری نے کہا کہ بھارت اندرونی مسائل کی وجہ سے پاکستان پر الزام تراشی کر رہا ہے، وہ پاکستان کو دھمکیاں دینے کے بجائے اپنی اندرونی معاملات خود حل کرے۔


خبر کا کوڈ: 751684

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/751684/بھارت-نے-کوئی-حماقت-کی-توبھاری-قیمت-چکانا-پڑے-گی-فواد-چودھری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org