QR CodeQR Code

چینی خاتون پاکستانی شہری سے رقم وصول کرنے پشاور پہنچ گئی

23 Sep 2018 19:44

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نماز جنازہ کے بعد شہداء کی میتوں کو ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کردیا گیا ہے جہاں شہداء کی تدفین پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ہوگی۔


ونگ لی کا درخواست میں مزید کہنا تھا کہ میں نے جب بھی شفیق سے رقم کا مطالبہ کیا تواُلٹا وہ مجھے دھمکیاں دینے لگا اور اب میرا ویزہ ختم ہونے والا ہے اورمیرے پاس رقم بھی نہیں۔
اسلام ٹائمز۔ چینی خاتون پاکستانی شہری سے 3 لاکھ ڈالر کی  رقم وصول کرنے پشاور پہنچ گئی جب کہ اس نے رقم کے حصول کیلیے پولیس اسٹیشن میں درخواست بھی دائر کردی۔ ذرائع کے مطابق چین سے ایک خاتون پشاور پہنچی جس نے حیات آباد تھانے میں درخواست دی جس کے مطابق پشاور حیات آباد کے رہائشی محمد شفیق نے چین میں خاتون کے ساتھ کاروباری ڈیل کی، خاتون ونگ لی سے بڑی تعداد میں کپڑا خریدا جبکہ شفیق کو 3 لاکھ ڈالر ادا کرنے تھے لیکن وہ رقم ادا کیے بغیر پاکستان لوٹ آیا۔ ونگ لی کا درخواست میں مزید کہنا تھا کہ میں نے جب بھی شفیق سے رقم کا مطالبہ کیا تواُلٹا وہ مجھے دھمکیاں دینے لگا اور اب میرا ویزہ ختم ہونے والا ہے اورمیرے پاس رقم بھی نہیں۔ تھانے میں درخواست دیتے ہوئے چینی خاتون اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور رونے لگی۔ خاتون کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے پشاور حیات آباد کے رہائشی شفیق کو گرفتار کرلیا۔ اے ایس پی حیات آباد نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چینی خاتون کی درخواست پر ایف آئی آر درج کرکے نامزد ملزم کو گرفتار کیا ہے جب کہ مزید کارروائی جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 751698

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/751698/چینی-خاتون-پاکستانی-شہری-سے-رقم-وصول-کرنے-پشاور-پہنچ-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org