0
Sunday 23 Sep 2018 22:47

پاکستان پر جنگ مسلط کرنیکی دھمکی بھارتی جنگی جنون کی عکاس ہے، ثروت اعجاز قادری

پاکستان پر جنگ مسلط کرنیکی دھمکی بھارتی جنگی جنون کی عکاس ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام بھارتی گیدڑ بھبکیوں میں آنے والے نہیں، امن کے خواہ ہیں، پرُامن پالیسی کو کمزوری نہیں سمجھا جائے، بھارتی آرمی چیف کسی خوش فہمی میں نہ رہیں، اینٹ کا جواب پتھر سے دینا اچھی طرح جانتے ہیں، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش بھی کی، تو بھارت کو دنیا کے نقشے پر رہنے نہیں دینگے، بھارت کشمیر میں اپنی سیاسی و اخلاقی ساکھ کھو چکا ہے، بھارتی اوچھے بیانات اشتعال دلانے کے سوا کچھ نہیں ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر سیکٹر کنوینر کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ڈائیلاک کو ترجیح دی ہے، جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کو ایک طرف کرپشن کا سامنا ہے، تو دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں بھارت سیاسی طور پر کمزور ہو رہا ہے، بھارتی حکومت اور فوج اپنی کرپشن اور ناکامی کو چھپانے کیلئے پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز بیان دیکر بھارتی عوام کی توجہ کرپشن سے ہٹانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی سلامتی کیلئے پاکستان سنی تحریک کا ایک ایک کارکن بھارت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگا، پاک فوج کا ملک کی سلامتی کیلئے عزم اور بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بھارتی چیف آف آرمی اسٹاف کی پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی دھمکی بھارتی جنگی جنون کی عکاسی کرتی ہے، پاکستان کو جنگ کی دھمکی دینے والے اپنے ملک کو سنبھالیں، جہاں کسی بھی وقت مزید کئی پاکستان جنم لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک خودمختار، آزاد اور ایٹمی طاقت رکھنے والی ریاست ہے، جنگ مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دینگے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کے چیف کی دھمکیوں کا عالمی برادری نے فوری نوٹس نہ لیا، تو یہ دنیا کے قیام امن کیلئے خطرناک امر ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی قوت ہیں، عالمی برادری کی غیر سنجیدگی خطے میں مزید خطرات کو بڑھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام ملک کی سلامتی کیلئے کسی طور بھی پیچھے نہیں ہیں، حکومت پاکستان نے بھارت کے خلاف جہاد کا اعلان کیا تو بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دینگے۔ سرپراہ پی ایس ٹی کا کہنا تھا کہ بھارت کی دھونس، دھمکیوں سے خائف ہونیوالے نہیں، ملک کی سلامتی کیلئے جینا مرنا ہمارا دینی، قومی اور اخلاقی فریضہ ہے، کارکنان ملک دشمن قوتوں پر نظر رکھیں۔
خبر کا کوڈ : 751721
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش