QR CodeQR Code

برما کے مظلوم بچوں کا اہواز میں شہید ہونے والے بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

24 Sep 2018 01:13

بین الاقوامی میڈیا نے مجرمانہ خاموشی کے ساتھ ساتھ اب نیا روپ اختیار کر لیا ہے اور دہشت گردی کو بھی اچھی اور بری دہشت گردی میں تبدیل کر دیا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے تک المعروف آزاد میڈیا اچھے اور برے دہشت گردوں کی بات کرتا رہا ہے لیکن اب نوبت یہاں آن پہنچی ہے کہ نہتے عوام کے خلاف دہشت گردی کی کاروائیوں کو بھی لڑائی کا نام دیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے جنوب مغربی شہر اھواز میں الاحوازیہ گروہ کے دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے دسیوں بے گناہ افراد شہید کر دیئے۔ اس واقعہ کی رپورٹنگ کے دوران بی بی سی سمیت بعض مغربی اور عربی میڈیا نے اس کاروائی کو داخلی لڑائی قرار دے دیا۔ ایک عربی ملک کے اعلی عہدیدار نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس واقعہ کو دہشت گردی نہیں کہا جا سکتا۔ جبکہ پوری دنیا میں موجود مظلوم عوام اور مظلومین کے حامی افراد ، گروہوں اور متعدد ممالک نے اس دہشت گردی کی کاروائی کی شدید انداز میں مذمت کی ہے۔
 




ہم اھواز کے ساتھ ہیں، طہ ہمارا بھائی ہے، طہ ہمارا دوست ہے، ہم طہ کے ساتھ ہیں۔ یہ وہ جملات ہیں جو برما کے مظلوم مسلمان بچوں نے اھواز میں شہید ہونے والے بچوں کے ساتھ ہمدردی کے اظہار کے طور پر سوشل میڈیا میں لکھے ہیں۔ میانمار کے اسکول کے بچوں نے کہ جنہوں نے خود مظالم کو انتہائی نزدیک سے مشاہدہ کیا ہے ایران کے شہر اھواز میں شھید ہونے والے معصوم بچے طہ سے ہمدردی کا اظہار کرنے کا نیا طریقہ ڈھونڈا ہے۔ ان بچوں نے سوشل میڈیا میں ایرانی ۴ سالہ شہید بچے کی تصاویر شیئر کیں ہیں اور اس کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کیلئے اپنے کمنٹس پوسٹ کئے ہیں۔
 


یہ ٹرینڈ صرف میانمار کے بچوں تک محدود نہیں رہا بلکہ لبنان کے عوام نے اھواز میں شہید ہونے والے مظلوم بچوں، خواتین اور نہتے شہریوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر # سلام- لایران- من- لبنان کمپین چلائی جو اس ملک کے پہلے نمبر کے ٹرینڈ میں تبدیل ہو گئی۔ دنیا بھر سے مظلومین کی حمایت کرنے والوں نے اس بات کی آرزو کی ہے پوری دنیا میں مظلومین کے حامی متحد ہو کر قبلہ اول کی آزادی کیلئے اور آل یہود و آل سعود سے نجات حاصل کرنے کیلئے عملی کوشش کریں۔


خبر کا کوڈ: 751739

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/751739/برما-کے-مظلوم-بچوں-کا-اہواز-میں-شہید-ہونے-والے-ساتھ-اظہار-یکجہتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org