QR CodeQR Code

مدارس کے لاکھوں طلباء وطن کے دفاع کیلئے تیار ہیں، مولانا امجد خان

24 Sep 2018 10:33

لاہور میں جت ٹی آئی کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے مرکزی رہنماء نے کہا کہ بھارت نے جنگ مسلط کر نے کی کوشش کی تو جمعیت طلباء اسلام کے نوجوان سب سے آگے ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور رابطہ سکرٹری متحدہ مجلس عمل مولانا محمد امجد خان نے جامعہ رحمانیہ لاہور میں جے ٹی آئی کی مرکزی کنونیئر باڈی اور تمام صوبوں بشمول فاٹا اور اسلام آباد کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے جنگ مسلط کر نے کی کوشش کی تو جمعیت طلباء اسلام کے نوجوان سب سے آگے ہونگے۔ انکا کہنا تھا کہ دشمن یاد رکھے کہ دینی مدارس کے لاکھوں طلباء وطن کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان کیخلاف سازشیں جاری ہیں، لیکن ان کا مقابلہ ہم سب مل کر کریں گے، کشمیر میں چلنے والی تحریک آزادی کو دبانا اب انڈیا کے بس کی بات نہیں رہی، اسلام اور پاکستان کا پرچم ہمیشہ لہراتا رہے گا، نوجوان نسل کو دین کی طرف لانے اور تقویٰ کے پیغام کو عام کرنے اور بے راہ روی کا راستہ روکنے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک نعمت ہے، دین کے نام پر بننے والے اسلامی ملک میں اسلامی احکامات پر عمل کرنے سے ہی مشکلات اور مصائب ختم ہونگے۔ واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے ہرزہ سرائی کی ہے کہ کشمیریوں کو آزادی کی امید دیکر اکسا یا جارہا ہے، کیوں کہ پاکستان سقوط ڈھاکا کا بدلہ لینا چاہتا ہے، اسی لئے پاکستان مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی جاری رکھنے کا خواہشمند ہے، پاکستان کی پالیسی ہے کہ بھارت کو مختلف طریقوں سے نقصان پہنچایا جائے تاہم حکومت نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات منسوخ کرکے واضح پیغام دیا ہے کہ دہشتگردی اور امن مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔


خبر کا کوڈ: 751770

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/751770/مدارس-کے-لاکھوں-طلباء-وطن-دفاع-کیلئے-تیار-ہیں-مولانا-امجد-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org