QR CodeQR Code

گھریلو ملازمین کی تنخواہ اور ہفتہ وار چھٹی لازم قرار دینے کیلئے قانونی سازی کا فیصلہ

24 Sep 2018 21:04

پنجاب حکومت کے ذرائع کیمطابق گھروں میں کام کرنیوالے افراد کو قانون سازی کے ذریعے تحفظ دیا جائیگا اور اس سلسلے میں انکے حقوق کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے انہیں بھی لیبر لاز کے دائرہ کار میں لانیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے گھریلو ملازمین کے لئے بھی ہفتہ وار چھٹی لازم قرار دینے کیلئے قانونی سازی کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق گھروں میں کام کرنے والے افراد کو قانون سازی کے ذریعے تحفظ دیا جائے گا اور اس سلسلے میں ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے انہیں بھی لیبر لاز کے دائرہ کار میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے لیبر لاز میں مناسب ترمیم سے گھریلو ملازمین کو تنخواہ اور ان کی ہفتہ وار چھٹی کو لازم قرار دینے کے لئے قانونی سازی کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومتی اقدام کے بعد گھریلو ملازمین پر تشدد اور مار پیٹ جیسے واقعات کی روک تھام میں مدد ملے گی۔
 


خبر کا کوڈ: 751774

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/751774/گھریلو-ملازمین-کی-تنخواہ-اور-ہفتہ-وار-چھٹی-لازم-قرار-دینے-کیلئے-قانونی-سازی-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org