QR CodeQR Code

بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں، فاروق سکندر

24 Sep 2018 11:40

دورہ پناگ، قمروٹی کے دوران مختلف وفود سے ملاقات کے دوران وزیر مال آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر مال و بہبودآبادی آزادکشمیر سردار فاروق سکندر نے کہا ہے کہ بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں، لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ پناگ، قمروٹی کے دوران مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے دربار عالیہ پناگ شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔ وزیر مال نے چوہدری محمد رفیق اور چوہدری محمدکبیر کی والدہ کی وفات پر ان کے گھروں میں جاکر پسماندگان سے اظہار افسوس کے بعد مرحومین کی مغفرت و بخشش اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔


خبر کا کوڈ: 751802

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/751802/بیروزگاری-کے-خاتمہ-کیلئے-ٹھوس-اقدامات-اٹھا-رہے-ہیں-فاروق-سکندر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org