0
Monday 24 Sep 2018 12:31

خیبر، لنڈی کوتل میں مٹی کا تودہ گرنے سے ماں اور 3 بیٹیاں جاں بحق

خیبر، لنڈی کوتل میں مٹی کا تودہ گرنے سے ماں اور 3 بیٹیاں جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں مٹی کا تودہ گرنے سے ماں اور 3 بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں۔ خاصہ دار ذرائع کے مطابق یہ واقعہ لنڈی کوتل کے علاقہ مختار خیل میں پیش آیا، جہاں 4 خواتین مکانات کی مرمت کیلئے مٹی نکال رہی تھی کہ اچانک مٹی کا تودہ آن گرا۔ مٹی کا تودہ گرنے سے چاروں خواتین جاں بحق ہوگئیں، جن میں 1 ماں اور اس کی 3 بیٹیاں شامل ہیں۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چاروں خواتین کی لاشیں نکالیں اور انہیں ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل منتقل کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 751818
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش