0
Monday 24 Sep 2018 12:51

سوات ضمنی انتخاب، متحدہ اپوزیشن کا مشترکہ امیدواروں کا اعلان

سوات ضمنی انتخاب، متحدہ اپوزیشن کا مشترکہ امیدواروں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ متحدہ اپوزیشن نے خیبر پختونخوا میں پی کے 7 سوات سے مشترکہ امیدوار کا اعلان کر دیا۔ اے این پی کے وقار احمد خان متحدہ اپوزیشن کے امیدوار ہوں گے، جبکہ صوبائی اسمبلی کے ایک اور حلقے پی کے 3 میں (ن) لیگ کے سردار خان مشترکہ امیدوار نامزد کر دیئے گئے ہیں۔ سوات میں اے این پی، مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور ایم ایم اے سمیت دیگر رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی۔ متحدہ اپوزیشن نے فوج کی نگرانی میں الیکشن نہ کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ متحدہ اپوزیشن کی مقامی قیادت کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ابتداء میں ہی عوام کو مایوس کر دیا ہے، عوام ضمنی الیکشن میں موروثی سیاست کو شکست دیں۔
خبر کا کوڈ : 751830
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش