QR CodeQR Code

چینی خاتون پاکستانی شہری سے رقم وصول کرنے پشاور پہنچ گئی

24 Sep 2018 13:08

حیات آباد تھانے میں چینی خاتون نے درخواست دی کہ پشاور حیات آباد کے رہائشی محمد شفیق نے میرے ساتھ کاروباری ڈیل کی، مجھ سے بڑی تعداد میں کپڑا خریدا جبکہ شفیق کو 3 لاکھ ڈالر ادا کرنے تھے لیکن وہ رقم ادا کئے بغیر پاکستان لوٹ آیا۔ چینی خاتون کی درخواست پر ایف آئی آر درج کرکے نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مزید کارروائی جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چینی خاتون پاکستانی شہری سے 3 لاکھ ڈالر کی رقم وصول کرنے پشاور پہنچ گئی، جبکہ اس نے رقم کے حصول کیلئے پولیس اسٹیشن میں درخواست بھی دائر کر دی۔ پولیس کے مطابق چین سے ایک خاتون پشاور پہنچی جس نے حیات آباد تھانے میں درخواست دی کہ پشاور حیات آباد کے رہائشی محمد شفیق نے چین میں خاتون کے ساتھ کاروباری ڈیل کی، خاتون ونگ لی سے بڑی تعداد میں کپڑا خریدا جبکہ شفیق کو 3 لاکھ ڈالر ادا کرنے تھے لیکن وہ رقم ادا کئے بغیر پاکستان لوٹ آیا۔ ونگ لی کا درخواست میں مزید کہنا تھا کہ میں نے جب بھی شفیق سے رقم کا مطالبہ کیا تو وہ مجھے دھمکیاں دینے لگا، اب میرا ویزہ ختم ہونے والا ہے اور میرے پاس رقم بھی نہیں۔ تھانے میں درخواست دیتے ہوئے چینی خاتون اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور رونے لگی۔ خاتون کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے پشاور حیات آباد کے رہائشی شفیق کو گرفتار کرلیا۔ اے ایس پی حیات آباد نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چینی خاتون کی درخواست پر ایف آئی آر درج کرکے نامزد ملزم کو گرفتار کیا ہے جبکہ مزید کارروائی جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 751833

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/751833/چینی-خاتون-پاکستانی-شہری-سے-رقم-وصول-کرنے-پشاور-پہنچ-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org