QR CodeQR Code

وزیر اطلاعات ایران

اھواز میں دہشت گردی واقعہ کے سہولت کار گرفتار، سید محمود علوی

24 Sep 2018 18:21

وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ ہم تمام دہشت گردوں کو اپنے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ اس قسم کے ظالمانہ اقدامات کے ذریعے سرتسلیم خم نہیں کروا سکتے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر اطلاعات سید محمود علوی نے آج شہدائے اہواز کے تشیع جنازہ میں شرکت کی۔ ایرانی اخباری ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہدا کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں شہر کے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ تشیع جنازہ میں ملک کے دینی راہنماوں سمیت سیاسی اور عسکری حکام بھی موجود تھے۔
 
ایران کے وزیر اطلاعات نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے کہ مجرمانہ کاروائی کی ہے ان کو پتا ہونا چاہیئے اسلامی ایران کے فرزند اس سانحہ کے خلاف خاموش نہیں رہیں گے۔ ایک چھ سالہ بچہ کو شہید کرنا اور خواتین اور بچوں کی طرف فائرنگ کرنا ایسی چیز ہے کہ جس کا ایران اسلامی کے سیکورٹی اور اطلاعاتی فرزند جواب دیں گے۔
 
سید محمود علوی کا کہنا تھا کہ اس سانحہ میں موجود دہشت گرد مارے جا چکے ہیں، ان کے تمام سہولت کاروں کو امام زمانہ عج کے گمنام سپاہی اور اسی طرح ایران کی تمام فورسز کی کوششوں سے ٹریس کر کے گرفتار کیا جائے گا۔ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی بڑی تعداد گرفتار ہو گئی ہے اور ہم اس واقعہ کے پیچھے موجود تمام افراد کی گرفتاری تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 751836

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/751836/اھواز-میں-دہشت-گردی-واقعہ-کے-سہولت-کار-گرفتار-سید-محمود-علوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org