0
Monday 24 Sep 2018 14:18

ملتان، پی ٹی آئی کے زیراہتمام پاک فوج کے حق میں اور بھارت کے خلاف احتجاجی ریلی

ملتان، پی ٹی آئی کے زیراہتمام پاک فوج کے حق میں اور بھارت کے خلاف احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رہنما و یونین کونسل نمبر38 کے چئیرمین ملک ساجد نواز کھوکھر کی قیادت میں پاک فوج کے حق میں اور بھارت کے خلاف ریلی نکالی گئی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ملک ساجد نواز نے کہا کہ جو ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے اس کی آنکھ نکال لیں گے، جو پاکستان کے خلاف کسی بھی سازش کا حصہ بننے کی مذموم کوششیں کر رہا ہے یا علاقے میں تھانیدار کے روپ میں اپنا رعب قائم کرنا چاہتا ہے تو وہ یہ غلط فہمی ذہن سے نکال دے اور یاد رکھے کہ پاکستانی قوم وطن عزیز کی بقاء اور سالمیت کیلئے اپنا تن من دھن نچھاور کر کے پاکستان پر آنچ نہیں آنے دے گی۔ انہوں نے اپنے محافظوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا کہ وہ آج بھی شہادت کے جذبے سے سرشار ہو کر وطن عزیز کی سرحدوں کی نگرانی اور حفاظت کر رہے ہیں، اللہ تعالیٰ اُن کی حفاظت فرمائے، پوری قوم اُن کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
خبر کا کوڈ : 751842
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش