0
Monday 24 Sep 2018 16:21

بھاجپا دفعہ 35 اے اور دفعہ 370 کا خاتمہ چاہتی ہے، سنیل ڈمپل

بھاجپا دفعہ 35 اے اور دفعہ 370 کا خاتمہ چاہتی ہے، سنیل ڈمپل
اسلام ٹائمز۔ ویسٹ اسمبلی مومنٹ جموں کے لیڈر سنیل ڈمپل نے جموں بند کی دھمکی دیتے ہوئے بھاجپا کی لیڈرشپ پر الزام لگایا ہے کہ بھاجپا ہری سنگھ کی یوم پیدائش کے روز حکومتی طور پر چھٹی کئے جانے کے وعدوں سے انحراف کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے بھاجپا دفعہ 35 اے اور دفعہ 370 کا خاتمہ کرنا چاہتی ہے جو کہ مقبوضہ کشمیر کو خصوصی اختیارات مہاراجہ ہری سنگھ کی بدولت حاصل ہے۔ انہوں نے بلدیاتی اور پنچایتی چناؤ میں بھاجپا کو سبق سکھانے کی لوگوں سے اپیل کی ہے۔

مہاراجہ ہری سنگھ کی 124ویں جینتی کے سلسلے میں اہتمام کئے گئے خصوصی پروگرام کے دوران خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سنیل ڈمپل نے اس روز حکومتی طور پر چھٹی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سنیل ڈمپل نے مزید کہا ہے کہ پارٹی ریاست میں ہندو طبقہ کو اقلیتی درجہ کا مطالبہ نہیں کر رہی ہے بلکہ ڈوگرہ طبقہ سے وابستہ آخری سیکولر جمہوری اتحاد کے حکمران مہاراجہ ہری سنگھ کے روز حکومتی طور پر چھٹی کئے جانے کا مطالبہ کر رہی ہے جو کہ جائز ہے۔
خبر کا کوڈ : 751866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش