0
Saturday 28 May 2011 19:53

قوم کو اندھیرے میں رکھ کر امریکہ سے ڈیل کے خطرناک نتائج برآمد ہوںگے، جماعت اسلامی خیبر پختونخوا

قوم کو اندھیرے میں رکھ کر امریکہ سے ڈیل کے خطرناک نتائج برآمد ہوںگے، جماعت اسلامی خیبر پختونخوا
پشاور:اسلام ٹائمز۔جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل شبیر احمد خان نے خبردار کیا ہے کہ قوم کو اندھیرے میں رکھ کر امریکہ سے ڈیل کے خطرناک نتائج برآمد ہوںگے۔ پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد کی روشنی میں ملک کی خارجہ پالیسی از سر نو بنائی جائے۔ حکمرانوں نے عوام سے دھوکہ کر کے امریکہ سے ایک مرتبہ پھر کوئی خفیہ معاہدہ کیا تو حکومت کیخلاف سڑکوں پر آجائیں گے اور حکمرانوں کو سڑکوں پر گھسیٹیں گے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے موضع ازاخیل پایان نوشہرہ میں حجرہ فرمان اللہ خان میں جماعت اسلامی کی رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ کے امیر معراج الدین خان ایڈووکیٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پر مزید بھروسہ کرنا اپنے پاوں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے حکمرانوں سے کہا کہ وہ قوم کی آواز سنیں اور عوامی خواہشات کے مطابق ملک کی خارجہ پالیسی تشکیل دیں اور اگر ایسا نہیں کیا گیا تو پھر جماعت اسلامی پوری قوم کو امریکہ کے پٹھو حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر لے آئیگی۔ انہوں نے کہا کہ قوم اب مزید فراڈ اور دھوکے برداشت نہیں کریگی۔ ملک کی سلامتی اور خود مختاری کی حفاظت حکومت کا فرض ہے۔ وقت آگیا ہے کہ حکمران امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال بات کریں۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ کے امیر معراج الدین خان نے کہا کہ ضلع نوشہرہ میں جماعت اسلامی کی ممبر شپ مہم کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ اے این پی اور پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت عوامی مسائل کے حل میں ناکام ہوچکی ہیں اور صرف جماعت اسلامی ہی ملک و قوم کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 75187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش