0
Monday 24 Sep 2018 13:25

پاک فوج کی قربانیوں پر قوم کو فخر ہے، شیخ مرزا علی

پاک فوج کی قربانیوں پر قوم کو فخر ہے، شیخ مرزا علی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے جنرل سیکرٹری شیخ مرزا علی نے کہا ہے کہ پاک فوج کی عظیم قربانیوں کی بدولت آج دشمن ہر سطح پر ناکام ہے، پاک فوج کی قربانیوں کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور کسی بھی قوم کی شجاعت و استقامت کا پیکر اس کے عسکری جوان ہوتے ہیں جس طرح پاک فوج نے اندرونی اور بیرونی خطرات کا جوانمردی سے مقابلہ کیا، اس پر پوری قوم کو فخر ہے، شمالی وزیرستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شیخ مرزا علی نے کہا کہ اس وقت دہشتگردوں کا رخ گلگت بلتستان کی طرف ہے، سی پیک کو متاثر کرنا دہشت گردوں کا بنیادی ہدف ہے، دہشتگردوں کی ان سازشوں کو پاک فوج نے ناکام بنا دیا ہے، انہوں نے کہا کہ پورے گلگت بلتستان کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں اور دہشت گردوں کے سرپرست بھارت پر یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ عوام دہشتگردوں اور بھارت کے مذموم عزائم کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنیں گے اور ملک کی حفاظت کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہانے سے دریغ نہیں کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 751871
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش