0
Monday 24 Sep 2018 15:46

سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی

سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی اجازت دے دی۔ سپریم کورٹ میں دیا میر بھاشا مہمند ڈیم سے متعلق معاملے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے دیامیر بھاشا مہمند ڈیم فنڈ کے نام پر نظرثانی کرتے ہوئے اسے تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔ سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈ کا نیا نام ’’سپریم کورٹ اور وزیر اعظم فنڈ برائے دیا میر بھاشا مہمند ڈیم‘‘ رکھ دیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ڈیم فنڈ میں جو شامل ہونا چاہتا ہے اس کو خوش آمدید کہیں گے، وزیراعظم کا ایک مقام ہے، ڈیم فنڈ میں چیف جسٹس کا نام ہونا ضروری نہیں، ڈیم فنڈ کے نام میں چیف جسٹس نہیں بلکہ سپریم کورٹ کا نام آنا چاہیے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عدالت کی کوشش میں شامل ہونا چاہتے ہیں جس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 7 ستمبر کو چیف جسٹس ثاقب نثار کو آبی ذخائر کے لیے فنڈز جمع کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیف جسٹس نے وہ کام کیا ہے جو سیاسی رہنماؤں کا تھا۔ وزیراعظم نے ڈیموں کی تعمیر کے لیے چیف جسٹس اور وزیراعظم فنڈز کو ضم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے قوم سے عطیات دینے کی بھی اپیل کی۔
خبر کا کوڈ : 751882
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش