0
Monday 24 Sep 2018 16:51

شہلا رضا سوشل میڈیا پر جعلی پیجز اور اکاؤنٹس سے پریشان

شہلا رضا سوشل میڈیا پر جعلی پیجز اور اکاؤنٹس سے پریشان
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی رہنماء و سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جعلی پیجز اور اکاؤنٹس سے پریشان ہوگئیں۔ تفصیلات وزیر ترقی نسواں سندھ اور سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جعلی پیجز اور اکاؤنٹس سے پریشان ہوگئیں۔ شہلارضا نے اپنے پرائیویٹ سیکریٹری کے توسط سے سائبرکرائم سرکل کو ہنگامی مراسلہ لکھ دیا۔ خط میں شہلا رضا نے کہا ہے کہ فیس بک پر میرے نام سے نو جعلی اکاؤنٹس اور پیجز چل رہے ہیں، جعلی اور غیر قانونی سوشل میڈیا پیجز سے متنازعہ مواد چلایا جا رہا ہے، جس سے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مراسلے میں کہا کہ سوشل نیٹ ورکس پر میرے نام سے جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ شہلا رضا نے سائبر کرائم سرکل کو جعلی فیس بک اکاؤنٹس کی تحقیقات کرنے اور انکوائری رپورٹ دینے کی بھی درخواست کی۔
خبر کا کوڈ : 751885
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش