QR CodeQR Code

کراچی میں کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا، شہری مزید پریشان

24 Sep 2018 16:56

لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید 3 گھنٹے تک بڑھا دیا ہے، جبکہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی لوڈ شیڈنگ شروع کر دی گئی ہے، شہر میں اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا مجموعی دورانیہ 10 گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کے الیکٹرک نے شہر قائد میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا ہے، جس کے باعث عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید 3 گھنٹے تک بڑھا دیا ہے، جبکہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی لوڈ شیڈنگ شروع کر دی گئی ہے، شہر میں اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا مجموعی دورانیہ 10 گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔ گرمی میں بجلی کی بندش کے دورانیے میں غیر اعلانیہ اضافے نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ کے الیکٹرک انتظامیہ کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافے کی تردید یا تصدیق نہیں کی جا رہی، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو قومی گرڈ سے ملنے والی بجلی آدھی کر دی گئی ہے، جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 751886

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/751886/کراچی-میں-کے-الیکٹرک-نے-لوڈشیڈنگ-کا-دورانیہ-بڑھا-دیا-شہری-مزید-پریشان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org