QR CodeQR Code

سی پیک کی سلامتی کیلئے سندھ پولیس کی خصوصی یونٹ میں 147 اہلکار بھرتی

24 Sep 2018 17:02

آئی جی سندھ کے مطابق اہلکار اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے تحت سی پیک پروجیکٹ پر تعینات ہونگے اور چینی باشندوں کی سیکیورٹی بھی یقینی بنائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سی پیک کی سلامتی کیلئے سندھ پولیس کی خصوصی یونٹ میں 147 اہلکاروں کو بھرتی کر لیا گیا۔ سندھ پولیس نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پروجیکٹ کیلئے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ میں 147 اہلکاروں کی بھرتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ 147 اہلکاروں کو محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور ریپڈ رسپانس فورس (آر آر ایف) کے تحت بھرتی کیا گیا۔ آئی جی سندھ کے مطابق اہلکار اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے تحت سی پیک پروجیکٹ پر تعینات ہونگے اور چینی باشندوں کی سیکیورٹی بھی یقینی بنائیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بھرتی کئے گئے اہلکار کم از کم 5 سال اسپیشل پروٹیکشن یونٹ میں ہی تعینات رہیں گے، پولیس اہلکاروں کو جہاں تعینات کیا جائے گا، انہیں وہیں سی پیک کیمپس میں رہنا ہوگا۔ نئے بھری اہلکاروں کو ڈی آئی جی آر آر ایف کو رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 751887

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/751887/سی-پیک-کی-سلامتی-کیلئے-سندھ-پولیس-خصوصی-یونٹ-میں-147-اہلکار-بھرتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org