0
Monday 24 Sep 2018 19:04

اھواز میں دہشتگردانہ حملہ قابل مذمت ہے، آغا سید حسن

اھواز میں دہشتگردانہ حملہ قابل مذمت ہے، آغا سید حسن
 اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے تیرہ محرم الحرام کو بھی کشمیر کے اطراف و اکناف سے علم شریف اور ذوالجناح کے جلوس برآمد کئے گئے، جن میں عزاداروں نے جوق در جوق شرکت کرکے حضرت امام حسین (ع) کو خراج عقیدت پیش کیا۔ عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سیئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے فلسفہ شہادت و امامت کے کئی گوشوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یزید کا کردار و عمل نہ صرف اسلام اور شریعت اسلامی کے منافی تھا بلکہ انسانیت کے بنیادی اصول و اخلاق سے کوئی مطابقت نہیں رکھتا تھا لہذا امام حسین (ع) ایسے فاسق و فاجر کو بطور حکمران تسلیم نہیں کرسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسین (ع) کو میدان کربلا میں بھوکا پیاسا رکھکر جس بے دردی کے ساتھ قتل کیا گیا وہ ظلم و بربریت کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین باب ہے۔

آغا سید حسن نے کہا کہ امام حسین (ع) نے جس پامردی اور صبر سے کربلا کے میدان میں مصائب و مشکلات کو برداشت کیا وہ حریت، جرأت، صبر و استقلال کی ایک لازوال مثال ہے۔ امام حسین (ع) کا باطل کے سامنے کلمہ حق بلند کرنا عالم انسانیت کے لئے ایک درس ہے۔ آغا سید حسن نے کہا کہ اہلبیت (ع) کی ایثار و قربانی تاریخ اسلام کا ایک ایسا درخشندہ باب ہے کہ جو رہروان منزل، شوق و محبت اور حریت پسندوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ اس موقعہ پر آغا سید حسن نے اھواز ایران میں تکفیری دہشتگردانہ حملے کی شدیدی الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس حملے میں جان بحق افراد کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آغا سید حسن نے کہا کہ اھواز میں دہشتگردانہ حملہ صہیونی اور امریکی منصوبہ بندیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملوں سے ایران کے استکبار دشمن حوصلوں کو کمزور نہیں کیا جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 751899
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش