QR CodeQR Code

پوری قوم دفاع وطن کیلئے پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے، صاحبزادہ حامد رضا

24 Sep 2018 18:30

چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت سیاسی انتہا پسندوں کے نرغے میں ہے، پاکستانی حکومت، فوج اور پوری قوم بھارت کی ہر مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا جنگی جنون خطے کے امن کیلئے شدید خطرہ ہے، دنیا کو بھارت کا اصل چہرہ دکھانا ہوگا، اقوام متحدہ بھارتی آرمی چیف کی دھمکی کا نوٹس لے۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ بھارت کبھی پانی روک کر اور کبھی چھوڑ کر آبی دہشتگردی کرتا ہے، بھارت کا متکبرانہ رویہ پورے خطے کیلئے تباہ کن ہو سکتا ہے، بھارتی حکومت سیاسی انتہا پسندوں کے نرغے میں ہے، پاکستانی حکومت، فوج اور پوری قوم بھارت کی ہر مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا جنگی جنون خطے کے امن کیلئے شدید خطرہ ہے، دنیا کو بھارت کا اصل چہرہ دکھانا ہوگا، اقوام متحدہ بھارتی آرمی چیف کی دھمکی کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کوئی ایڈونچر کیا تو پاکستان اسے کبھی نہ بھولنے والا سبق سکھائے گا، بھارت مزاکرات سے فرار اور دھمکیوں کا راستہ اختیار کرکے امن دشمنی کا مظاہرہ کر رہا ہے، عالمی برادری جنوبی ایشیا کو جنگ سے بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، پاکستانی وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کی امن دشمنی کو بے نقاب کریں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ رضویہ فیصل آباد میں علماء و مشائخ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ وزیراعظم پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر بھارتی دھمکیوں پر قومی لائحہ عمل تیار کریں اور خارجہ پالیسی پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے، پوری قوم دفاع وطن کیلئے پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے، بھارت جذبہ جہاد اور شوق شہادت سے سرشار پاکستانی قوم کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ مودی اگلا الیکشن جیتنے کے لئے خطے کا امن تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔ بھارت کی پاکستان دشمنی کے مقابلے کے لئے قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔ پاکستانی حکومت بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی پالیسی اختیار کرے۔ بھارت نے بچگانہ حرکت سے مزاکرات کا موقع کھو دیا ہے۔ بھارت ہمیشہ ہٹ دھرمی سے امن کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیتا ہے۔ پاک بھارت کشیدگی خطے کے انسانوں کے مفاد میں نہیں۔


خبر کا کوڈ: 751913

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/751913/پوری-قوم-دفاع-وطن-کیلئے-پاک-فوج-کی-پشت-پر-کھڑی-ہے-صاحبزادہ-حامد-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org