0
Monday 24 Sep 2018 18:46
مغربی عراق

امریکی اتحاد کی الحشد الشعبی کے خلاف فوجی کاروائی، قاسم مصلح

امریکی اتحاد کی الحشد الشعبی کے خلاف فوجی کاروائی، قاسم مصلح
اسلام ٹائمز۔ عراق میں داعش اور تکفیری مسلح دہشت گردوں سے مقابلے کیلئے آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے فتوی کے بعد وجود میں آنے والی عوامی مسلح بسیجی فورس الحشد الشعبی کے کمانڈر قاسم مصلح نے بتایا ہے کہ امریکی فوجی اتحاد نے عراق کے مغربی صوبہ الانبار میں حشد الشعبی کے ایک علاقائی کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ کمانڈر سنٹر صوبہ الانبار کے ضلع القائم میں واقع ہے۔
 
الغد پریس کے مطابق عراقی بسیج فورس کے کمانڈر نے مزید کہا ہے کہ عراق میں ڈنمارک کے فوجی جو امریکی اتحاد میں شامل ہیں داعش کے ساتھ جنگ کے نام پر موجود ہیں۔ امریکی اتحاد کا یہ توپ خانہ داعش کے خلاف جنگ کیلئے بنایا گیا ہے۔ اخبار کے مطابق ڈنمارک فوج نے اس علاقے میں موجود حشد الشعبی کے کمانڈر سینٹر پر آٹھ گولے فائر کئے ہیں۔ فسفاٹ نامی توپخانہ سے فائر کئے گئے گولے حشد الشعبی کے کمانڈ سینٹر کے قریب گرے ہیں۔
 
کمانڈر کا کہنا ہے کہ جب الجزیرہ آپریشن کے کمانڈر سینٹر سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ یہ گولے ڈرل کے دوران فائر کئے گئے ہیں۔ واضح رہے عراق کی مسلح فورسز نے دو دن پہلے صحرائے الانبار میں داعش کے باقی ماندہ دہشت گردوں کی صفائی کیلئے کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ آپریشن صوبہ صلاح الدین اور الانبار کے درمیان موجود صحرائے الانبار میں کیا جا رہا ہے۔ آپریشن عراق کے علاقوں سے شروع ہو کر عراق اور شام کے سرحدی علاقوں تک انجام دیا جائے گا۔ امریکہ کی کوشش ہے مختلف حیلوں بہانوں سے اس آپریشن میں رکاوٹیں کھڑی کی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 751915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش