0
Monday 24 Sep 2018 19:13

باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز نائب صوبیدار شہید

باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز نائب صوبیدار شہید
اسلام ٹائمز۔ باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے بدان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں لیویز نائب صوبیدار سرفراز شہید ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے بدان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں لیویز صوبیدار سرفراز شہید ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق نائب صوبیدار پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور تھے اور پولیو ڈیوٹی تقسیم کرنے کے بعد اپنی پوسٹ واپس جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں نائب صوبیدار سرفراز موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز کی بھاری تعداد جائے حادثہ پر پہنچی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 751923
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش