0
Monday 24 Sep 2018 19:24

بھارت بغل میں چھری منہ میں رام رام کی پالیسی پر گامزن ہے، شاہ اویس نورانی

بھارت بغل میں چھری منہ میں رام رام کی پالیسی پر گامزن ہے، شاہ اویس نورانی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور متحدہ مجلس عمل کے ترجمان صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت استحکام نہیں انتقام کی پالیسی پر گامزن ہے، بھارتی جاسوس کلبھوشن کو فی الفور پھانسی پر لٹکایا جائے، منی بجٹ نے ہر غریب گھر کا بجٹ خراب کر دیا ہے، عمران خان کے سو روزہ پلان پر عملدرآمد ہوتا دکھائی نہیں دے رہا، مودی الیکشن جیتنے کیلئے پاکستان دشمنی کا چورن بیچنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کو بلاوجہ خط لکھ کر ہیرو بننے کی کوشش کرنیوالا زیرو ہوگیا، حکومت بھارت سے مزاکرات کی بھیک نہ مانگے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر مضبوط موقف اختیار کیا جائے، بھارتی چہرہ بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کو خود جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہونا چاہیئے تھا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے علماء و مشائخ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ بھارت نے ہمیشہ مذاکرات سے راہ فرار اختیار کی، بھارت بغل میں چھری منہ میں رام رام کی پالیسی پر گامزن ہے، مودی کو سمجھنا چاہیئے کہ مذاکرات ہی امن کا راستہ ہے، حکومت کا پہلا مہینہ عوام پر بھاری ثابت ہوا ہے، عوام پر نئے ٹیکس لگانا کون سی تبدیلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں حکومتی جماعت کو شکست ہو گی، میاں نواز شریف اپوزیشن کو متحد کرنے کی کوششیں کریں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلم آبادی کا تناسب بگاڑنے کیلئے شیطانی منصوبے پر عمل پیرا ہے، عوام ایک مہینے میں ہی پی ٹی آئی کی حکومت سے مایوس اور بیزار ہو چکے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 751926
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش