0
Monday 24 Sep 2018 19:38

پاکستان کو دھمکیاں دینے والا بھارت پہلے اپنا ملک تو سنبھالے، زاہد حبیب قادری

پاکستان کو دھمکیاں دینے والا بھارت پہلے اپنا ملک تو سنبھالے، زاہد حبیب قادری
اسلام ٹائمز۔ بھارتی چیف آف آرمی سٹاف کی پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی دھمکی بھارتی جنگی جنون کی عکاسی کرتی ہے، پاکستان کو جنگ کی دھمکی دینے والے اپنے ملک کو سنبھالیں جہاں کسی بھی وقت مزید کئی پاکستان جنم لے سکتے ہیں، 70 فیصد بھارتی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے جن کے پاس روٹی، کپڑا، مکان، پینے کا پانی تک تو کجا حاجت روائی کیلئے لیٹرین تک نہیں۔ ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری سنی تحریک پنجاب محمد زاہد حبیب قادری نے بھارتی چیف آف آرمی سٹاف کی پاکستان کو دی گئی دھمکی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک خود مختار، آزاد اور ایٹمی طاقت رکھنے والی ریاست ہے، جنگ مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دینگے پوری قوم فوج کیساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کے چیف کی دھمکیوں کا عالمی برادری نے فوری نوٹس نہ لیا تو یہ دنیا کے قیام امن کیلئے خطرناک امر ہوگا۔ محمد زاہد حبیب قادری نے کہاکہ پاکستان اور بھارت ایٹمی قوت ہیں، عالمی برادری کی غیر سنجیدگی خطے میں مزید خطرات کو بڑھا رہی ہے، امریکہ، چین اپنا کردار ادا کریں، سی پیک کا منصوبہ بھارتی معیشت پر کاری ضرب ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی معاشی حیثیت اور اہمیت سے خوفزدہ ہوکر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے، بھارت نے جنگ پُرامن پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی جسارت کی تو 22 کروڑ عوام بھارت کو دنیا کے نقشے سے مٹا دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 751928
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش