0
Monday 24 Sep 2018 20:03

روس شام کو S300 میزائل سسٹم فراہم کرے گا، وزارت دفاع

روس شام کو S300 میزائل سسٹم فراہم کرے گا، وزارت دفاع
اسلام ٹائمز۔ روس کے وزیر دفاع جنرل سرگئی شویگو نے رسمی طور پر اعلان کیا ہے کہ روس شام کو S-300 جدید ائیر ڈیفنس سسٹم دے گا۔ راشا ٹو ڈے کے مطابق شویگو نے اپنے بیانیہ میں کہا ہے کہ 17 ستمبر 2018ء کو روس کا انفارمیشن طیارہ ایلوشن-20 علاقے میں اپنے معمول کے کام پر تھا جب اسرائیل کے جنگی طیارے نے لاذقیہ پر حملے کیلئے چار میزائل فائر کئے۔ جنرل شویگو کے مطابق اسرائیل نے اس حملے سے صرف ایک منٹ پہلے ہمیں اطلاع دی تھی۔ یہ اطلاع اسرائیل کے ائیرچیف نے روس کے شام میں فوجی کمانڈر کو ایمرجنسی لائن پر کال کے ذریعے دی تھی۔ اس اطلاع میں اسرائیل نے اپنے فائٹرز کی انفارمیشن نہیں دی بلکہ صرف یہ بتایا تھا کہ اسرائیلی فورسز شام کے مغربی علاقے میں آپریشن کریں گی اور اسی وجہ سے ہمارا ایلوشن II-20 طیارہ تباہ ہو گیا اور شام کے ائیرڈیفنس کا ہدف بن گیا۔
 
روس کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اسرائیلی ٹیم کو علاقے سے مکمل آشنائی تھی اور انہوں نے روسی جہاز کو شام کے ائیرڈیفنس سسٹم کا مقابلہ کرنے کیلئے ڈھال کے طور پر استعمال کیا۔ اس جہاز کے تباہ ہونے سے روس کے 15 فوجی ہلاک ہو گئے۔ اس واقعہ کے بعد ہم اسرائیل کے مقابلے کیلئے مناسب اقدامات انجام دینے پر مجبور ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ شام کے بین الاقوامی دہشت گرد گروہوں کے خلاف لڑنے والے روسی فوجیوں کی حفاظت کریں اور ان کو جدید ٹیکنالوجی فراہم کریں۔ وزیر دفاع نے کہا ہے کہ صدر ولادیمیر پوٹین کے احکامات کے مطابق ہم شام کے ائیرڈیفنس کو مضبوط کرنے کیلئے مناسب اقدامات انجام دیں گے۔
 
پہلے مرحلہ میں آئندہ دو ہفتوں کے اندر روس اپنا جدید ترین ائیر ڈیفنس سسٹم S-300 شام منتقل کرے گا۔ اس سسٹم سے مدنظر اہداف کو 250 کلومیٹر دور نشانہ بنایا جا سکتا ہے اور ایک ہی وقت کئی اہداف کو کاوئنڑ کیا جائے گا۔ جنرل شویگو نے کہا کہ 2013ء میں ہم یہ سسٹم شام منتقل کرنا چاہتے تھے اور اسی وجہ سے شام کے ماہرین کو مناسب تربیت بھی فراہم کر دی گئی تھی لیکن اسرائیل نے ہم سے کہا کہ اس سسٹم کو فی الحال شام منتقل نہ کریں اور ہم نے اس کا انتقال روک دیا لیکن اب صورتحال مختلف ہے اور یہ کام مکمل طور پر قانونی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 751930
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش